پاسنگ مارکس اگلے تعلیمی سال سے 33 سے بڑھا کر 40 کر دیے جائیں گے، انٹر بورڈ کارڈینیشن کمیشن (IBCC)
انٹر بورڈ کارڈینیشن کمیشن (IBCC) نے اعلان کیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال سے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر دیے جائیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران، IBCC کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے امتحانات میں طلباء کو گریس مارکس دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے جو کہ تعلیمی اصلاحات کے اقدام کا حصہ ہے۔
ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ طلباء کو سات گریس مارکس دیئے جائیں گے، اور بورڈ نے ایک ہی پیپر کو سب بورڈز میں یکساں طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ "پاسنگ مارکس اگلے تعلیمی سال سے 33 سے بڑھا کر 40 کر دیے جائیں گے۔ کمیشن نے اوپن چوائس امتحان کے فارمیٹ سے کلوز چوائس فارمیٹ میں منتقلی کا فیصلہ بھی کیا ہے، جس میں طلباء کو 100 فیصد اختیارات فراہم کیے جائیں گے۔”
اس منصوبے کے عمل درآمد کے بارے میں پوچھے جانے پر، ڈاکٹر ملاح نے کہا کہ یہ دسمبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے 29 بورڈز میں پیپر بنانے کے نظام میں "یکسانیت” لانے کے لیے ایک پالیسی تیار کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ میں ایک سب کمیٹی کی میٹنگ نے مختلف تجاویز پر غور کیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ ملک کے تمام تعلیمی بورڈز کو اب سات پاسنگ مارکس فراہم کرنا ہوں گے۔