تعلیمعوام کی آواز

خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کے میل کالجز میں داخلے پر پابندی، اعلامیہ جاری

خیبرپختونخوا حکومت نے کالجوں میں داخلے کی نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت لڑکیوں کو لڑکوں کے کالجز میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ اقدام خواتین کے لئے مختص سیٹوں کی بہتر تقسیم اور کوٹہ سسٹم کے تحت موجود مسائل کو حل کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

پالیسی کے مطابق، جب کسی علاقے میں خواتین کالجز میں بی ایس پروگرام موجود ہو، تو خواتین کو میل کالجز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد سیٹوں کی کمی اور کوٹہ سسٹم کی پیچیدگیوں کو دور کرنا ہے، جو میل کالجز میں لڑکیوں کی سیٹوں کو کم کر دیتا ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق، اگر فی میل کالجز میں سیٹیں خالی رہ جائیں تو اس صورت میں لڑکیوں کو میل کالجز میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ یہ اقدام خواتین اور مردوں کے کالجوں میں دستیاب سیٹوں کی بہتر تقسیم کو یقینی بنانے اور تعلیمی مواقع کو مساوی طور پر فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button