تعلیم

باجوڑ، ڈی ای او فیمیل کو ٹرانسفر کرنے کی دھمکی

زاہد جان

ضلع باجوڑ میں ڈی ای او فیمیل کی جانب سے ٹرانسفر واپس نہ لینے پر ایم پی اے کے بیٹے نے انکو ٹرانسفر کرنے کی دھمکی دیدی۔

مقامی سوشل ورکر جلال الدین خان کے مطابق ایم پی اے اجمل خان کے بیٹے عماد خان پانچ بندوں کے ہمراہ ضلعی ایجوکیشن آفیسر زنانہ کے دفتر کے دروازے کو بغیر اجازت جوتوں کی نوک پر کھول کر داخل ہوگئے اور ڈی ای او فیمیل کو ٹرانسفر واپس کرنے کا حکم دیا۔

ڈی ای او فیمیل نے ٹرانسفر سے انکار کیا جس پر ایم پی اے کا بیٹا آپے سے باہر ہوگیا اور ڈی ای او فیمیل کو ٹرانسفر کرنے کی دھمکی دیدی۔

یاد رہے کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک خبر نشر ہوئی تھی کہ گرلز ہائی سکول پشت میں سائنس ٹیچر نہیں ہے، اسلیے DEO نے طالبات کو سائنس مضامین پڑھانے کی خاطر GGHS کمال درہ برنگ سے ایک کو GGHS پشت تبدیل کر دیا۔ متعلقہ ٹیچر کی اپنی پوسٹSST(G) ہے اور کمال درہ میں STT(Science) کے wrong پوسٹ پر ڈیوٹی کررہی تھی۔

عماد خان یہ چاہتا تھا کہ متعلقہ ٹیچر کی ٹرانسفر ارڈر کو کینسل کروائی جائے لیکن ڈی ای او مہر النساء کے انکار پر عماد خود آفس آیا اور نازیبا گفتگو کیساتھ مہر النساء کو ضلع بدر کرنے کے دھمکی دیکر چلا گیا۔

دوسری جانب ایم پی اے کے بیٹے عماد نے کہا ہے کہ انکے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ باجوڑ کا علا قہ برنگ باجوڑ کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے یہاں پر مشکل سے خواتین گرلز سکولوں میں اپنے خدمات سر انجام دینے آتی ہے۔ علاقہ برنگ میں اپنی ایک بھی استانی مقامی نہیں ہے یہاں پر آئے روز برنگ کے سکولوں سے استانیوں کو ٹرانسفر کیا جاتا ہے۔
بحیثیت ایم پی اے اجمل خان کا نمائندہ میں ایجوکیشن آفس شکایات لیکر گیا کیوں علاقے کے مشران ہمارے گھر آئے تھے کہ ایک بار پھر مقامی سکول سے استانی کا ٹرانسفر کیا گیا ہمارے بچوں کو سکول میں کوئی پڑھانے والی استانی موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انکی ایسی تربیت نہیں ہوئی کہ کسی بھی خاتون کو برا بھلا کہے۔ میں نے انتہائی احترام کیساتھ انکو شکایت کی تاہم اب سیاسی مخالفین میرے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button