تعلیم

خیبر پختونخوا حکومت کا پرائمری اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے پرائمری اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع کردی ہے، اور اس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے میں نجی اور سرکاری اسکولز 13 جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کی اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 7 جنوری تک چھٹیوں میں توسیع کی تھی۔

30 دسمبر کو صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ سرد موسم کے باعث 7 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع اساتذہ کی الیکشن ٹریننگ اور سرد موسم کی وجہ سے کی گئی ہے اور اب تمام اسکول جو یکم جنوری 2024 سے کھلنے تھے اب 8 جنوری کو کھلیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button