تعلیم

گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر میں پانچ سال سے پرنسپل کی پوسٹ خالی ہے، طلباء کا احتجاج

 

 

گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر ضلع خیبر کے طلباء نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال سے پرنسپل کی خالی سیٹ پر پوسٹنگ کی جائے، بصورت دیگر 30 نومبر کو پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کرکے احتجاجی دھرنا دینگے۔ باڑہ پریس کلب میں طلباء یونین کے صدر حامداللہ نے دیگر ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر میں گزشتہ پانچ سال سے پرنسپل کی پوسٹ خالی ہے جس سے دیگر بہت سے مسائل جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالج میں صرف جعرافیہ اور کمپیوٹر سائنس میں بی ایس پروگرامز ہیں جوکہ بہت ہی کم ہیں۔ یہاں پر انگلش، فزیکس، کیمسٹری، اردو، اسلامیات اور پولیٹیکل سائنس وغیرہ میں بھی بی ایس پروگرامز شروع کیے جائے تاکہ باڑہ کے پسماندہ علاقے سے مزید طلباء کو تعلیم کے مواقع مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کالج میں نہ بجلی ہے، نہ کمپیوٹر و سائنس لیبارٹریز، ٹرانسپورٹ اور نہ ہی سویپر اور مالی ہے جس کی وجہ سے کالج مسائل کا آماجگاہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور میڈیا بیانات کے ذریعے سابق ایم این اے ، متعلقہ ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے پہلے بھی مطالبات کئے ہیں اور اب بھی صوبائی نگران حکومت اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

بعد ازاں ان طلباء نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں طلباء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر کالج کے مسائل اور حل کے لیے نعرے درج تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button