تعلیم

پشاور یونیورسٹی میں بینائی سے محروم طالبہ نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

 

ذیشان کاکاخیل
پشاور کے علاقے ورسک روڈ سے تعلق رکھنے والی بینائی سے محروم طالبہ ثبینہ سید نے مشکلات کے باوجود شعبہ اسلامیات میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔

پشاور یونیورسٹی کی سالانہ کانووکیشن کی تقریب آج بروز پیر منعقد ہوئی جس میں ایک ایسی طلبہ نے بھی ڈگری کے ساتھ گولڈ میڈل بھی حاصل کرلیا ہے جو ہے تو بینائی سے محروم لیکن ان کا ویژن اور جزبہ ایسا ہے کہ انہیں دیکھ کر لوگوں کو رشک آتا ہے۔ پشاور ورسک روڑ سے تعلق رکھنے والی ثبینہ سید نے جامعہ پشاور کے شعبہ اسلامک سٹڈیز سے ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔

ثبینہ سید کی ایک بہن اور دو چھوٹے بھائی ہے۔ انہوں نے اپنا تعلیمی سلسلہ آنے والے وقت میں بھی جاری رکھتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسی کو بھی حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے کیونکہ ہمت اور حوصلہ سے ہی انسان کامیابیوں کا اعلیٰ مقام حاصل کرتا ہے۔ ثبینہ سید کا کہنا تھا کہ بینائی سے محروم یا کسی اور معذوری کے باعث کوئی انسان خود کو کسی سے کم نہ سمجھے اور اپنی محنت کریں اور اللہ پر یقین رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح آج انہوں نے اپنی کلاس کے تمام طلبہ کو پیچھے چھوڑا تو باقی لوگ بھی آگے آکر بہت کچھ کرسکتے ہیں اور اپنے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ثبینہ سید کے کلاس فیلوز بھی ان کی کامیابی پر خوش ہے۔ کہتے ہیں ثبینہ سید تمام طلبہ کے لئے ایک مثال ہے کہ کامیابی محنت میں ہے اور جو لوگ محنت کرتے ہے وہی کامیاب ہو جاتے ہیں۔

ثبینہ سید کے والد معصوم شاہ محکمہ زکوٰۃ و عشر سے بطور سنئیر کلرک ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انہیں آج انتہائی خوشی محسوس ہوری ہے کہ ان کی بیٹی نے ماسٹر کی ڈگری گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کرلی ہے۔ ثبینہ سید کے والد نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کی تربیت بہتر طریقے سے کرنی چاہیئے ان کے بچے بھی ہر میدان پر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button