تعلیم

لنڈیکوتل میں 12 سال بعد گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھول دیا گیا

لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 12 سال بعد تعلیمی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ لوئے شلمان شین ملک امروز کلی گرلز پرائمری سکول سکیورٹی و دیگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر بارہ سال سے بند تھا جوکہ گزشتہ روز 12 سال بعد دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ گرلز پرائمری سکول میں 100 تک بچیاں زیر تعلیم ہیں جبکہ علاقے میں گرلز پرائمری سکول میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے پر علاقے کے والدین، طالبات اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ گرلز پرائمری سکول میں مرمتی کام کے ساتھ ساتھ سٹاف میں بھی اضافہ کیا جائے، طالبات کو سکول میں سہولیات فراہم کی جائے تاکہ علاقے کے طالبات تعلیمی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رکھ سکیں۔

اس حوالے سے ضلع خیبر کے فیمیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم دلشاد نے رابطے پر بتایا کہ لنڈی کوتل لوئے شلمان شین پوخ گرلز سکول کو ایک فی میل ٹیچر بھیج دی گئی ہے جبکہ مزید سکول میں سٹاف کی کمی کے ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button