تعلیم

بہترین کارکردگی: ضم اضلاع کے گرلز سکولوں کی 39 ہیڈ ٹیچرز کیلئے انعامات

خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لڑکیوں کے سکولوں میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے پروگرام میں بہترین کارکردگی پر ایک عالمی ایوارڈ پیرنٹ ٹیچر کونسلز (PTCs) کے سیکرٹریز کو دیا گیا۔  اس پروگرام کو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ضم شدہ اضلاع کے 2200 سے زیادہ پرائمری سکولوں میں سے منتخب ہونے والی 39 ہیڈٹیچرز کو انعامات سے نوازا۔ تقریب میں ضم شدہ اضلاع میں ترقی کے لیے خواتین کے رول پر بات کی گئی۔

ضم شدہ اضلاع میں انتہائی مشکل حالات میں کام کرنے کے باوجود، لڑکیوں کے سکولوں کی خواتین، والدین، ٹیچر کونسلوں کا قبائلی اضلاع کو باقی خیبر پختونخوا کے برابر لانے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ضم شدہ اضلاع کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اساتذہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے معاشرے کی تعمیر میں خواتین اساتذہ کے کردار پر زور دیا۔

اس پروگرام کے لیئے جرمن ایجنسی (GIZ) نے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button