مردان: تعلیم سے محروم بچوں کے لئے ملین سمائلز فاؤنڈیشن سکول کا افتتاح
خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے سکول سے باہر بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے KFC پاکستان نے اپنے CSR پلیٹ فارم ”مٹاؤ بھوک” کے تحت ملین سمائلز فاؤنڈیشن (MSF) کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے۔ ملین سمائلز فاؤنڈیشن سکول KFC- کیمپس، مردان میں 250 سے زائد بچوں کو تعلیم فراہم کرے گا اور ساتھ ہی انہیں سکول کی ضروری چیزیں بھی؛ جن میں یونیفارم، سکول کے بیگ، جوتے، نصاب، اساتذہ کی تربیت و فروغ شامل ہیں، فراہم کرے گا۔
سکول کا افتتاح KFC پاکستان کے سی ای او رضا پیر بھائی اور ملین سمائلز فاؤنڈیشن کے سی ای او اور وائس چیئرپرسن ذیشان افضل نے اپنے نئے کیمپس میں ایک تقریب میں کیا جس میں KFC پاکستان اور MSF کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔
دونوں اداروں نے ”گرل چائلڈ” پر خصوصی توجہ اور قومی مہم ”پڑھے گی بیٹی، بڑھے گا پاکستان” کے ساتھ تعلیم کی حمایت کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
اس تقریب کے موقع پر، رضا پیر بھائی نے KFC پاکستان کی خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کے بارے میں بتایا کہ انہیں کمیونٹی کا مضبوط ممبر کس طرح بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے KFC پاکستان میں ادارے کی تمام سطحوں پر کام کرنے والی چھ سو سے زائد خواتین پر فخر کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ نیا کیمپس ملک میں صنفی عدم مساوات کو کم کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔
اپنے ابتدائی کلمات میں ذیشان افضل نے نچلی سطح پر تبدیلی کی اہمیت پر زور دیا جو صرف تعلیم کے ذریعے ہی لائی جا سکتی ہے۔ انھوں نے KFC پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، ملک کے منظرنامے کو بہتر بنانے میں نجی شعبے کی شمولیت سے پاکستان بھر میں ہزاروں نوجوان لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے اپنے تبصرے کا اختتام یہ کہہ کر کیا کہ ایک پڑھی لکھی بیٹی آپ کو پوری تعلیم یافتہ قوم دے سکتی ہے۔
دونوں ادارے پاکستان بھر میں ”سکول سے باہر بچوں” کے لئے تعلیمی اقدامات کی حمایت کے حوالے سے مل کر کام کریں گے۔
یہ KFC سی ایس آر پلیٹ فارم، مٹاؤ بھوک سماج کو کچھ واپس دینے کی جانب ایک تازہ ترین اقدام ہے، مٹاؤ بھوک کی کاوشیں تعلیم، تنوع اور شمولیت پر مرکوز ہیں۔ ”مٹاؤ بھوک” اس وقت پاکستان میں تمام تعلیمی سطحوں پر 5,000 سے زیادہ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور ملک میں سماعت سے محروم 2,500 سے زائد افراد کیلئے مستحکم تعلیم سے روزگار کے ماحولیاتی نظام تک کا اہتمام برقرار رکھے ہوئے ہے۔ زندگی ٹرسٹ کے سکولوں میں اس پروگرام کا نفاذ پاکستان میں STEM تعلیم میں تبدیلی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرے گا جبکہ ساتھ ہی خواتین کو بااختیار بھی بنائے گا تاکہ وہ اگلی نسل کی تکنیکی اختراعات کی قیادت کر سکیں۔