تعلیم

سجنا: میڈیکل کالج میں میرٹ پر داخلہ لینے والی پہلی کیلاشی طالبہ

گل حماد فاروقی

تاریح میں پہلی بار کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو میڈیکل کالج میں داحلہ مل گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق وادی بمبوریت کیلاش سے تعلق رکھنے والی سجنا بی بی دختر والموچ خان کو خیبر میڈیکل کالج پشاور میں داخلہ مل گیا۔

ٹی این این کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو میں سجنا بی بی نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں کیونکہ اس سے پہلے کیلاش قبیلے میں کوئی خاتون ڈاکٹر نہیں تھی اور اب وہ پہلی خاتون ڈاکٹر کا اعزاز حاصل کریں گی۔

بمبوریت پرائمری سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والی سجنا بی بی نے بتایا کہ وادی بمبوریت میں ابھی تک لڑکیوں کیلئے علیحدہ زنانہ سکول نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر کیلاش اور مسلمان لڑکیاں بھی مردانہ سکول میں لڑکوں کے ساتھ پڑھنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی بمبوریت میں صرف دسویں جماعت تک سرکاری سکول ہے اس کے بعد یا تو لوگ مزید تعلیم کو خیبر باد کہہ دیتے ہیں یا صاحب حیثیت لوگ اپنے بچوں کو چترال یا دوسرے شہر بھیج کر مزید تعلیم دلواتے ہیں، کیلاش قبیلے میں پہلے ایک مرد ڈاکٹر ولی خان موجود تھا مگر خاتون ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے کیلاش خواتین کو نہایت مشکلات کا سامنا تھا۔

سجنا بی بی کی خواہش ہے کہ وہ ڈاکٹر بن کر اس پسماندہ وادی میں رہنے والی غریب خواتین کا علاج کر سکیں کیونکہ یہاں زیادہ تر خواتین بیماری خاص کر زچگی کے دوران چترال ہسپتال ریفر کی جاتی ہیں مگر سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے اکثر خواتین ہسپتال پہنچنے سے پہلے جاں بحق ہو جاتی ہیں۔

سجنا بی بی سمجھتی ہیں کہ اگر ان کے ساتھ تعاون کیا گیا تو وہ بیرون ملک سپیشلائزیشن کر کے ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر بنیں گی اور کیلاش کی پہلی خاتون سپیشلسٹ ڈاکٹر ہوں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button