تعلیم

اب سرکاری سکول کے بچے بھی ٹاٹ پے نہیں ٹھاٹ سے بیٹھیں گے

انیلا نایاب

خیبر پختونخوا کے مختلف سکولوں کو 6 ارب روپے مختص کیے ہیں جس سے مختلف سکولوں کو فرنچر مہیا کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے گورنمنٹ حسنین شریف ہائر سیکنڈری سکول سٹی نمبر 1 پشاور میں سرکاری سکولوں میں فرنیچر فراہمی کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی کاوشوں سے 6 ارب روپے کی لاگت سے 24 لاکھ سے زیادہ طلباء و طالبات کو فرنیچر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اب بچے ٹاٹ پر نہیں بلکے کرسی پر بیٹھ کر پڑھیں گے۔
پہلے مرحلے میں 12 لاکھ طلباء و طالبات کو 3 ارب روپے اور دوسرے مرحلے میں بھی 12 لاکھ طلباء کو 3 ارب روپے کی لاگت سے فرنیچر فراہم کیا جائے گا جس سے تقریباً 95 فیصد طلباء و طالبات کو فرنیچر کی سہولت مہیا ہوجائے گی حکومت کے اس اقدام سے پورے صوبے کے بچوں کو فرنیچر فراہم کرکے ٹاٹ کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
دوسری جانب سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات کی تعداد زیادہ ہوتی ہیں ہر جماعت میں 60 سے لے کر 100 تک سٹوڈنٹس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ایک جماعت میں اتنے سٹوڈنٹس کے لیے فر نیچر رکھنا مشکل ہوگا ٹا ٹ پر زیادہ بچے بیٹھ سکتے ہیں جبکہ کرسی زیادہ جگہ گھیرتی ہیں اور ایک جماعت میں 60 سے 100 تک کرسیوں کا آنا مشکل کیا ناممکن ہوگاکچھ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولز کے کمرہ جماعت اتنے چھوٹے ہیں کہ اس میں جتنی تعداد ہے اتنی کرسیاں رکھنا مشکل ہے۔
ایک پرائمری سکول کی اُستانی کا کہنا ہے کہ میرے پاس جماعت میں 90 سٹوڈنٹس ہیں وہ ٹا ٹ پر آسانی سے بیٹھ سکتی ہیں۔ اگر انکو فرنیچر مل بھی جائے تو اس پر بچوں کو نہیں بیٹھا سکتے نہ تو اضافی جماعت ہیں اور نہ ہی اسٹاف حکومت کو چاہیے کہ وہ پہلے سکولوں میں چند اضافی کمرے بنائے اور اور اسکول میں نئے اسٹاف کی بھرتیاں کریں اس کے بعد فر نیچر مہیا کریں۔
سرکاری سکولوں میں ٹاٹ بے حد گندے اور پھٹے ہیں کچھ جماعتوں میں تو چٹآئی تک نہیں ہے اگر ہیں بھی تو وہ بھی خراب جس پر بچے بیٹھ کر اُن کے سارے کپڑے گندے ہوجاتے ہیں اگر ان سکولوں کو صاف اور نئے ٹاٹ اور چٹائی بھی مل جائے تو بہت بہتر ہوگا۔
طلباء و طالبات تو حکومت کے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ وہ دن کب آئے گا کہ وہ ٹھاٹ سے کرسیوں پر بیٹھیں گے لیکن کچھ اساتذہ جن کی کلاسوں میں طالب علموں کی تعداد زیادہ ہیں اور فرنیچر کی گنجائش نہیں ہے پریشان ہیں کہ کس طرح اسکو ایڈجسٹ کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button