افغانستان سے طورخم بارڈر کے 332 افغان طلبہ پاکستان پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر منصور ارشد کی خصوصی ہدایت پر لنڈی کوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین نے جن کا بارڈر پر استقبال کیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق افغانستان سے کل مزید 554 طلبہ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔
سرکاری زرائع کے مطابق طورخم بارڈر کے راستے پاکستان آنے والے افغان طلبہ پاکستان کے مختلف شہروں؛ پشاور، ایبٹ آباد اور راولپنڈی کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
زرائع نے بتایا کہ ان طلبہ کو سپیشل سیکورٹی میں پاکستان کے مختلف شہروں کو پہنچایا جائے گا جہاں پر 8 دن وہ قرنطینہ میں رہیں گے، اور ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد انہیں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے مختلف یونیورسٹیوں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔