تعلیم

خیبرپختوںخوا کے 8 اضلاع میں مزید ایک ہفتے تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کرونا پابندیوں کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 15 ستمبر تک ہوگا، جس کے تحت ان ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جم اورپبلک ٹرانسپورٹ بھی 15 ستمبر تک کیلئے بند رہیں گے جبکہ  تعیلمی ادارے بھی مزید ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرونا سے متاثر ہونے والے حساس اضلاع میں ایک ہفتے بعد تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ  ہفتے میں صرف تین روز کھلیں گے۔

این سی او سی کے مطابق مذکورہ فیصلوں کے نتائج کو دیکھنے کے لیے 15 ستمبر کو اجلاس ہوگا، جس میں پنجاب، خیبرپختونخوا  اور اسلام آباد کے کیسز اور اعداد و شمار کو دیکھ کر مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں 11 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب ان اضلاع میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رکھیں جائیں گے۔ ان اضلاع میں پشاور، صوابی، ملاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد اور سوات شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button