تعلیم

جے یو آئی قبائلی اضلاع میں غیرمقامی افراد کی تعیناتی کے خلاف میدان میں

 

‘ضلع خیبر میں ایٹا کے ذریعے اساتذہ کی مختلف کیڈر کے آسامیوں پر ٹیسٹ ہوئے ہیں لیکن ان آسامیوں پر تعیناتیاں نہیں کی جارہی اور خالی آسامیوں پر غیر مقامی اساتذہ کی دھڑا دھڑ ٹرانسفر و تعیناتیاں کی جارہی ہیں جو مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے’

جمعیت علمائے اسلام خیبر کے جنرل سیکرٹری سید کبیر،ضلعی ڈپٹی فنانس سیکرٹری حاجی عمر ناصر، جمرو د کے امیر مولانا گل نواز،مولانا دلاور، مولانا، ظہورالرحمن ،مولانا نورلاامین ،مولانا سعید خان،و دیگر نے جمرود پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ آسامیوں پر بلاتاخیر مقامی نوجوانوں کی تعیناتیاں کی جائیں اور خیبر میں غیر مقامی تدریسی و غیر تدریسی اہلکاروں کی بھرتیاں اور ٹرانسفرز بند کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ڈگری کالج زنانہ کی پرنسپل لیلیٰ تبسم کے خلاف انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے پر نسپل کالج میں منعقدہ پروگرامات کی ویڈیوز کرکے وائرل کررہی ہے جو قبائلی روایات کے اقدار پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل لیلیٰ تبسم کے خلاف محکمانہ انکوائری کو منظر عام پر لا کر انہیں ایجنسی بدر کیا جائے۔

انہوں نے محکمہ صحت خیبر میں بھی غیر مقامی افراد کی بھرتی کی مذمت کرتے ہوئے منتخب نمائدوں،متعلقہ افسران سے ایکشن لینے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں ہوا تو جمیعت علمائے اسلام دفاتر کی تالا بندی سمیت مختلف اپشن زیر غور ہیں جبکہ اس سلسلے میں آئندہ جمعے کو جمیعت علمائے اسلام کے گرینڈ اجلاس میں آئندہ کیلئے لاحقہ عمل طے کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button