تعلیم

ملک بھر کیلئے احساس تعلیمی وظائف کا اجرا کردیا گیا

وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کیلئے احساس تعلیمی وظائف کا اجرا کردیا۔ احساس پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کیلئے سکول وظائف کے اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان نے سکول وظائف کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تقریباً2کروڑ بچے سکول نہیں جاتے، بدقسمتی سے ہم نے بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی، سکول وظائف کے اجرا سے کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کو تعلیم دی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، اپنے سرمایہ کو تعلیم نہیں دیں گے تو یہ سب سے بڑاظلم ہوتا ہے، بچوں،بچیوں کو تعلیم کےزیورسے آراستہ کرنا ریاستی ذمہ داری ہے، بچوں کیلئےتعلیمی وظیفہ ڈیڑھ ہزار اور بچیوں کیلئے 2 ہزار دیئےجارہےہیں ،حکومت کی کوشش ہےغریب گھر کے بچوں کو تعلیم فراہم کرے۔

عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کے ہر خطے میں گیا ہوں، پاکستان میں کوئی گھر ایسا نہیں جو بچوں کی تعلیم کے خلاف ہو، والدین کے مسائل بہت ہیں ، سکولوں میں ٹیچرز کی کمی کا سامنا ہے والدین بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں، اقدامات کرنا حکومت کاکام ہے، ایسے علاقوں میں سکول بنائیں جو بچے بچیوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔

وزیراعظم نے ڈاکٹرثانیہ نشتر اور احساس پروگرام کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فیک آئی ڈیز، گھوسٹ سکولوں پرقابو پاسکتے ہیں۔

اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارمستحق طلبا کو تعلیمی وظائف دیئےجارہےہیں، 4 سال میں 22سال تک عمر کے بچے وظیفے کے مستحق ہوں گے۔ ڈاکٹرثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ 70فیصد حاضری پر بچوں کیلئے والدین کو وظائف دیئےجائیں گے، پروگرام میں بچیوں کیلئےخصوصی طورپر وظیفے کی رقم زیادہ رکھی ہے، ناخواندگی غربت میں اضافہ کے باعث بنتی ہے ، پاکستان تقریباً 2کروڑ بچے سکول نہیں جارہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button