جرائمعوام کی آواز

سوات مدرسے میں مزید بچوں پر تشدد کا انکشاف، مدرسہ سیل

سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں واقع مدرسے میں گزشتہ روز استاد کے تشدد سے طالب علم جاں بحق ہو گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے ایک استاد کو گرفتار کر لیا جبکہ دو دیگر اساتذہ کی تلاش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سوات کے مطابق واقعے کے بعد مدرسے میں مزید بچوں پر تشدد کے شواہد سامنے آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مزید 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق مدرسے سے بچوں پر تشدد میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بچوں پر کئی مہینوں سے جسمانی تشدد کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے متاثرہ مدرسے کو سیل کر دیا ہے جبکہ وہاں زیر تعلیم تمام بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او سوات نے واضح کیا کہ بچوں پر تشدد میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button