جرائمعوام کی آواز
سوات: خوازہ خیلہ میں مدرسے کے اساتذہ کے مبینہ تشدد سے طالبعلم جاں بحق، مقدمہ درج

سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں مدرسے کے اساتذہ کے مبینہ تشدد سے کمسن طالبعلم فرحان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق طالبعلم کو مدرسے میں غیر حاضری پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق بچے کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مدرسے کے تین اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔