جرائم

ڈیرہ اسماعیل خان: فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار شہید؛ ایک دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ کلاچی کی حدود میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد اور کانسٹیبل شہزاد تھانے سے سودا سلف کے لیے شہر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ دونوں اہلکار ماضی میں سروس کرچکے تھے اور دوبارہ فرائض انجام دے رہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او، سی ٹی ڈی اور دیگر نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران حملہ آوروں کی فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button