جرائم

پشاور: بیٹی نے سگے باپ کو قتل کر ڈالا، وجہ کیا تھی؟

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں پیش آیا۔

پشاور میں ایک نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کرنے کی بار بار کوشش پر اپنے سگے باپ کو موت کی نیند سلا ڈالا۔

پولیس کے مطابق بیٹی کے ہاتھوں باپ کے قتل کا یہ افسوس ناک واقعہ پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں پیش آیا؛ واقعے کی ایف آئی آر مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب شہادت کی رات مولانا خانزیب نے کہا، "بڑا حادثہ ہونے والا ہے”… تو دل دھک سے رہ گیا

ایف آئی آر کے متن میں واردات کی وجہ مقتول کے بیٹی کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات بتائی گئی، تاہم پولیس کی جانب سے کسی قسم کی قانونی کارروائی کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ حالیہ برسوں میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ فروری 2020 میں پشاور کے مضافاتی علاقہ میرہ سوڑیزئی میں بیٹیوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے درندہ صفت شوہر کو بیوی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اور فرار ہونے کے بجائے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا،

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button