جرائمعوام کی آواز

نوشہرہ: پولیس موبائل پر حملہ، اغواء کیس کا مرکزی ملزم فائرنگ سے ہلاک

سید ندیم مشوانی

نوشہرہ کے علاقے پیرپائی جی ٹی روڈ پر انوسٹی گیشن پولیس کی موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جب گرفتار خطرناک اشتہاری اغواء کار اجمل شاہ عرف اجملیہٰ کو مغوی زاہد علی کی قبر کی نشاندہی کے لیے پشاور قاضی کلے لے جایا جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، تین سے پانچ مسلح نقاب پوش افراد نے پولیس موبائل پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اجمل شاہ کو لے کر جا رہیں تھے۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران اجمل شاہ پولیس موبائل میں ہی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں انوسٹی گیشن پولیس کے OI اصغر خٹک اور ASI اعجاز خان بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی جان بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی وجہ سے بچ گئی۔

ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ مقدم خان کے مطابق اجمل شاہ کو گزشتہ روز تاجر زاہد علی کے اغواء برائے تاوان کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، اور عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button