جرائمعوام کی آواز

باجوڑ: امن مارچ کی مہم کے دوران فائرنگ، مولانا خان زیب سمیت دو افراد جانبحق، تین زخمی

باجوڑ میں امن مارچ (پاسون) کی مہم کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا خان زیب سمیت دو افراد جانبحق جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعہ تحصیل خار کے علاقے شنڈئی موڑ پر اس وقت پیش آیا جب مولانا خان زیب 13 جولائی کو ہونے والے امن پاسون کے لیے کمپین میں مصروف تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں مولانا خان زیب اور ایک ساتھی موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں بدامنی، بم دھماکوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں شہر کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان، علمائے کرام، مشران اور عمائدین نے 13 جولائی کو ’امن پاسون‘ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔

مولانا خان زیب باجوڑ میں امن، تعلیم اور قبائلی حقوق کے سرگرم علمبردار سمجھے جاتے تھے اور سوشل میڈیا پر شہریوں نے شدید افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button