جرائمعوام کی آواز

30 دہشتگرد افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کے دوران ہلاک: آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک-افغان سرحد کے قریب بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ "فتنۃ الخوارج” کی دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں یکم اور 2 جولائی، اور پھر 2 اور 3 جولائی 2025 کی درمیانی راتوں میں کی گئیں، جن میں سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے نقل و حرکت کو بروقت بھانپتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشتگرد بھارت کی سرپرستی میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنایا اور تمام 30 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے تحفظ اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ساتھ ہی امارتِ اسلامیہ افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو غیر ملکی ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز ہر لمحے چوکنا ہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button