جرائمعوام کی آواز

کرم/پشاور: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

کرم ایجنسی کے علاقے تری منگل میں سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اساتذہ پر حملے میں مطلوب دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 50،50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ دہشتگرد سال 2023 میں پانچ اسکول اساتذہ کے قتل میں ملوث تھے، جن کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کافی عرصے سے مصروف عمل تھے۔

کارروائی کے دوران ایک مقامی شہری کے پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، جسے طبی امداد کے لیے قریبی مرکزِ صحت منتقل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں مجموعی طور پر 5 اشتہاری دہشتگرد پولیس اور فورسز کو مطلوب تھے، جن میں سے دو کو کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ باقی تین کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے شمشتو ارمڑ میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج سے منسلک تھا۔ کارروائی میں دہشتگرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ایس ایم جی اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے جولائی 2024 میں حفیظ الرحمان، واجد گل سمیت پانچ مطلوب ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button