جرائمعوام کی آواز

شمالی وزیرستان: میر علی میں خودکش حملہ، 8 سیکیورٹی اہلکار جانبحق، 35 زخمی

میر علی شمالی وزیرستان خدی گاؤں کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار جانبحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 35 سے زائد شہری زخمی ہو گئے۔ جس کی تصدیق سرکاری ذرائع نے کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت پیش آیا جب فوجی کانوائے میر علی سب ڈویژن سے گزر رہا تھا۔ حملے کے فوراً بعد علاقے میں سول و سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

خودکش دھماکے کے بعد پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور بنوں سے میرانشاہ اور افغانستان سرحد تک جانے والی تمام مرکزی شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

خودکش حملے میں جانبحق ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں زاہد صاحب، روحیل، سہراب، ولی صاحب اور اسماعیل شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں تنویر، طاہر صاحب، شہاب، قدیر، سخاوت، اکرام، ولی صاحب، فیاض اور باقی شہری شامل ہیں۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی عسکری اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button