جرائمعوام کی آواز
پشاور: آٹا مانگنے پر فائرنگ، خاتون اور بچہ جاں بحق، ایک خاتون زخمی

پشاور کے علاقے پھندو میں آٹے کے تنازعے پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچہ جاں بحق، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پھندو کی حدود میں واقع شہید آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ملزم کا بیٹا اور اہلیہ موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ بیٹے کی اہلیہ شدید زخمی ہوئی، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ملزم کی والدہ نے آٹا مانگا، جس پر طیش میں آکر اس نے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔