جرائمعوام کی آواز

نوشہرہ: جلوزئی پولیس کی کارروائی، 1.82 کروڑ روپے کا چوری شدہ مال برآمد

سید ندیم مشوانی

تھانہ جلوزئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تالہ توڑ کر چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی نشاندہی پر امریکی ڈالر، افغانی و پاکستانی کرنسی، پرائز بانڈز اور طلائی زیورات سمیت مجموعی طور پر 1 کروڑ 82 لاکھ 57 ہزار روپے مالیت کا چوری شدہ مال برآمد کر لیا گیا۔

پبی سرکل کے ایس ڈی پی او عدنان اعظم نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ مدعی نے تھانہ جلوزئی میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ اور ان کے بھائی پشاور میں مقیم ہیں، جبکہ ان کی ہمشیرہ آبائی گھر کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔ 22 جون کو بھائی کی شادی کے سلسلے میں ہمشیرہ گھر کو تالے لگا کر پشاور آئی تھی، اور واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔

تفتیش کے دوران پتا چلا کہ صندوق سے امریکی ڈالر، افغانی و پاکستانی کرنسی، پرائز بانڈز (کل مالیت 86 لاکھ 18 ہزار روپے) اور 20 تولے سونا (مالیتی 96 لاکھ 39 ہزار روپے) چوری ہو چکے تھے۔ مدعی نے ملزم پر شبہ ظاہر کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا، جس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے چوری شدہ مال کی نشاندہی کر دی۔ پولیس نے تمام چوری شدہ رقم، زیورات اور بانڈز برآمد کر لیے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button