جرائمعوام کی آواز

پشاور میں تین بچوں سے زیادتی و قتل کے مجرم کو کیا سزا دی گئی؟

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور نے بچوں سے زیادتی اور قتل کے کیس میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر تین بار سزائے موت، تین بار عمر قید اور مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

مقدمے کی سماعت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں ہوئی جہاں پبلک پراسیکیوٹر عارف بلال نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے 17 جولائی 2022 کو پشاور کے تین مختلف علاقوں میں تین بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا۔ ان واقعات کے مقدمات تھانہ شرقی، تھانہ غربی اور تھانہ گلبرگ میں درج کئے گئے تھے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اقبالِ جرم کیا اور اس کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود تھے۔ عدالت نے کیس کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو تین بار سزائے موت، تین بار عمر قید اور 27 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے معصوم جانوں کو بے دردی سے قتل کیا، لہٰذا وہ سخت سزا کا مستحق ہے تاکہ معاشرے میں خوفناک جرائم کی روک تھام ممکن ہو۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button