جرائمعوام کی آواز

بنوں/ لکی مروت: اغوا کے بعد پولیس اہلکار قتل، فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس حوالدار خوشدل خان کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ واقعہ محلہ ملک آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد رات گئے حوالدار کو ان کے گھر سے زبردستی لے گئے اور کچھ دیر بعد ہی قریبی مقام پر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

دوسری جانب بنوں میں نیو سبزی منڈی کے قریب واقع ہوٹل پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت بیت اللہ جبکہ زخمی کی شناخت نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں بھائی ہوٹل پر کام کرتے تھے۔

واقعے کے فوراً بعد لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button