جرائمعوام کی آواز

اپر کرم: سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، ایک جوان شہید، سات زخمی

قبائلی ضلع اپر کرم میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ یونٹ 155 وِنگ کی حسین میلا پوسٹ پر کیا گیا۔ واقعہ شلوزان کے پہاڑی علاقے، حسین قلعہ کے قریب پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے چوکی پر فائرنگ کی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ، اس حملے میں لانس نائیک سلیم شہید ہوئے، جبکہ حوالدار ماولی خان، حوالدار جہاد حسین (طوری)، نائیک یوسف، لاس نائیک سید ایوب، ابرار (سگنل)، سپاہی عثمان اور نائب صوبیدار جاوید حسین (طوری) زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جبکہ مزید تفصیلات کے لئے تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button