جرائمعوام کی آواز

مانسہرہ: پولیس آپریشن میں دو افغان اغواکار ہلاک، کمسن بچہ بازیاب

مانسہرہ، بالاکوٹ تحصیل کے علاقے ڈمگلہ میں پولیس نے کارروائی کے دوران تاوان کے لیے اغوا کئے گئے ڈھائی سالہ بچے کو بازیاب کر لیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو افغان اغواکار ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوہستان کالونی کی ایک خاتون نے 5 جون کو بالاکوٹ تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ ان کا ڈھائی سالہ بیٹا اور دیورانی اچانک لاپتا ہو گئے ہیں۔ خاتون کے مطابق ان کے شوہر کی بہن بچے کو روحانی علاج کے لیے اپنے ساتھ لے گئی تھی لیکن واپس نہ آئی۔

واقعے کی تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ بچے کے والد، جو دبئی میں مقیم ہیں، کو نامعلوم افراد کی جانب سے فون پر 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا لیا اور یہ معلوم ہوا کہ اغواکاروں نے تاوان وصولی کے لیے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کر لیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں اغواکار ہلاک ہو گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button