جرائمعوام کی آواز
بنوں: موٹر سائیکل حادثے میں دو نوجوان جاں بحق، تین زخمی

ضلع بنوں تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع نالہ کاشو پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت حسن اور مزمل کے ناموں سے ہوئی ہے، جو لکی مروت کے رہائشی تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔