جرائمعوام کی آواز

سی ٹی ڈی کے تین اعلیٰ افسران کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

محمد طیب

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر محکمہ انسداد دہشت گردی (CTD) کے تین اعلیٰ افسران کے خلاف نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان کی جانب سے دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا، جس پر AIG سی ٹی ڈی، SP سی ٹی ڈی اور انسپکٹر سی ٹی ڈی افتخار خان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے تینوں افسران کی غیر حاضری کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ انہیں اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق، مذکورہ افسران کے خلاف دہشت گردی کے مقدمہ نمبر 63 میں ریکارڈ پیش نہ کرنے پر کارروائی زیر سماعت ہے۔ عدالت کی جانب سے بارہا نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود مطلوبہ ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، جس پر عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

عدالت نے مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی ہے اور متعلقہ افسران کی عدالت میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button