جرائمعوام کی آواز

جمرود: پانی کے تنازع پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق، خاتون سمیت دو زخمی

محراب شاہ آفریدی

خیبر ضلع کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی سکندر خیل میں پانی کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں فضل احمد، محمد ولی اور زیر احمد شامل ہیں۔ فضل احمد اور محمد ولی آپس میں سگے بھائی جبکہ زیر احمد ان کے چچا زاد بھائی تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Show More

محراب شاہ آفریدی

محراب شاہ آفریدی خیبر ضلع کے لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی ہیں، جو دہشت گردی، انسانی حقوق, خواتین کی تعلیم اور خواتین کے حقوق جیسے حساس موضوعات پر رپورٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران وہ مختلف قومی و علاقائی میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، جن میں ٹرائبل نیوز نیٹ ورک (TNN)، روزنامہ آج، انڈیپنڈنٹ اردو اور بی بی سی پشتو شامل ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button