جرائمعوام کی آواز
ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغواء

ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ملانے والے دوماندہ پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغواء کرلیا۔ واقعہ کی تصدیق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع نے کی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ZKB پرائیویٹ کمپنی کے 16 ملازمین تین گاڑیوں میں سوار ہو کر اسلام آباد سے کوئٹہ جارہے تھے کہ دوماندہ پل کے قریب اغواء کاروں نے حملہ کیا۔ مسلح افراد نے دو گاڑیوں سمیت 10 ملازمین کو اغواء کرلیا، جب کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 6 ملازمین کو تعاقب کے بعد بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس اور سیکیورٹی ادارے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اغواء کاروں کا تعلق کس گروہ سے ہے اور مغوی ملازمین کو کہاں منتقل کیا گیا ہے۔