جرائمعوام کی آواز

مانسہرہ: پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور اسکی کمسن بیٹی قتل

مانسہرہ تھانہ پھلڑہ کی حدود میں واقع گاؤں نلہ میں دیرینہ دشمنی کے تسلسل اور پسند کی شادی کے تنازع پر خاتون کو اُس کی کمسن بیٹی سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نے 2021 میں عدالت کے ذریعے اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس پر مخالفین رنج رکھتے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی ساس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا ہور کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button