ڈی آئی خان: 12 سالہ بچے کے ساتھ ذیادتی، ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کر دی

نثار بیٹنی
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ تلوکر میں 2 ملزمان کی 12 سالہ بچے کو نشہ دیکر جنسی زیادتی کے واقعہ کے بعد 4 رکنی پنچائت نے ملزم کی 8 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے کے ساتھ ونی کرکے نکاح پڑھوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں ایس ایچ او اصغر خان 310A-376-53-PPC-201 کے تحت رپورٹ درج کر دی ہے۔ جس کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ 12 سالہ بچے کے ساتھ ملزمان نے 9/10 نے دن پہلے نشہ دیکر بد فعلی کی، جس کی پاداش میں بروز جمعرات علاقہ معتبرین ثالثی ، امان اللہ ولد االلہ ڈیوایہ ، اللہ ڈیوایہ ولد احمد تلوکر ، ذکریہ ولد امین تلوکر ، ہاشم ولد عبدالرحمن تلوکر سکنائے تلوکر امان اللہ کی بیٹھک میں بیٹھے اور فیصلہ کیا کہ رضوان کی ہمشیرہ 8سالہ مقدس بی بی کا مفضول کاشف کے ساتھ ونی کروا کر نکاح پڑھویا جائے، یہ نکاح مسجد امام تلوکر کے مولوی رحمت اللہ ولد اعظم سکنہ تلوکر نے پڑھایا۔
ذرائع کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے نکاح خوان سمیت پنچائت کے 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔