جرائمعوام کی آواز

لنڈی کوتل: سرکاری رہائش پر تنازع، تحصیلدار اور سب جیل اہلکاروں میں تصادم

محراب شاہ آفریدی

 ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں سرکاری کوارٹر کی ملکیت پر پیدا ہونے والے تنازعے نے شدت اختیار کر لی، جس کے باعث سب جیل کے اہلکاروں اور تحصیلدار ملک تیمور کے درمیان تلخ کلامی جھڑپ میں بدل گئی، جو بعد ازاں ہوائی فائرنگ پر ختم ہوئی۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ تحصیل کمپاؤنڈ لنڈی کوتل میں پیش آیا جہاں سب جیل کے عملے نے الزام لگایا کہ متنازع کوارٹر ان کی رہائش گاہ ہے، جبکہ تحصیلدار ملک تیمور کا مؤقف ہے کہ کوارٹر ضلعی انتظامیہ کی ملکیت ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق تحصیلدار نے مبینہ طور پر زبردستی کوارٹر پر قبضے کی کوشش کی، جس پر سب جیل اہلکاروں نے ردعمل کے طور پر ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس نے واقعے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے سب جیل کے عملے سے تعلق رکھنے والے چار اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حالات قابو میں ہیں۔

ضلعی حکام کے مطابق تنازعے کے حل کے لیے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ اس نوعیت کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

Show More

محراب شاہ آفریدی

محراب شاہ آفریدی خیبر ضلع کے لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی ہیں، جو دہشت گردی، انسانی حقوق, خواتین کی تعلیم اور خواتین کے حقوق جیسے حساس موضوعات پر رپورٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران وہ مختلف قومی و علاقائی میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، جن میں ٹرائبل نیوز نیٹ ورک (TNN)، روزنامہ آج، انڈیپنڈنٹ اردو اور بی بی سی پشتو شامل ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button