جرائمعوام کی آواز

نوشہرہ: آٹھ سالہ بچی کو ذیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم جاری

سید ندیم مشوانی

نوشہرہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف خان نے زیارت کاکا صاحب آٹھ سالہ مقتولہ عوض نور کو ذیادتی کے بعد تشدد کر کے قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم ابدار کو تین مرتبہ سزائے موت اور چودہ 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق 18 جنوری 2020 کو نوشہرہ کاکا صاحب میں آٹھ سالہ معصوم بچی عوض نور کو مدرسہ سے واپس پر جنسی درندوں نے عوض نور کو زیادتی کرنے کے بعد پانی کی ٹینکی میں پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

بعدالت محمد آصف خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ میں کیس کے مدعی مقتولہ آٹھ سالہ عوض نور کے والد کی جانب سے نوشہرہ کے سینئر قانون دان اعجاز محمد ایڈوکیٹ جبکہ ملزم ابدار کی جاب سے پشاور کے سینئر وکیل شبیر گنگیانی ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

مقتولہ آٹھ سالہ عوض نور کے وکیل سینئر قانون دان اعجاز محمد ایڈوکیٹ کے مطابق ملزمان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ، پشارو ہائیکورٹ اور سپرائم کورٹ آف پاکستان میں ضمانت کی درخواستیں دی مگر وہ درخواستیں مسترد کردی گئی۔ بعدالت محمد آصف خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہر ہ کے سزا کے حکم کے بعد ملزم ابدار کو سخت سیکورٹی میں سینٹرل جیل مردان منتقل کردیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button