نوشہرہ: آمانگڑھ میں مدرسہ کی طالبہ سے پانچ افراد کی اجتماعی جنسی زیادتی

سید ندیم مشوانی
نوشہرہ آمانگڑھ میں مدرسہ کی طالبہ سے پانچ افراد کی اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ جس کی تصدیق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں کی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آضاخیل پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث پانچوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ آضاخیل عادل سید نے تصدیق کی ہے کہ طالبہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو بھی رات گئے پولیس نے نوشہرہ کلاں کے علاقے سورے بابا میں چھاپے اور سرچ آپریشن میں چارسدہ فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
متاثرہ طالبہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی مقامی مدرسہ کی طالبہ ہے، جب وہ مدرسہ سے گھر آرہی تھی کہ دن دیہاڑے ملزمان اسے زبردستی فارم لے گئے اور میری بیٹی کی عزت تار تار کردی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف اور تحفظ دیا جائیں۔
ایس ایچ او تھانہ آضاخیل کے مطابق ملزمان کے خلاف زیر دفعہ PPC 375 A میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کو جسمانی ریمارنڈ کے لیے آج ہفتہ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاجائیں گا۔