جرائمعوام کی آواز
بنوں: دہشتگردوں کے خلاف پولیس کی کارروائی، دو دہشتگرد ہلاک

بنوں تھانہ میریان کی حدود میں دہشتگردوں کے خلاف پولیس کی کارروائی مکمل ہو گئی۔ ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں دو سے تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گئے ہیں، تاہم علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے حملہ اُس وقت کیا گیا جب اسکول کی چھٹی ہو چکی تھی۔ پولیس نے چھوٹے اور معصوم بچوں کو بچانے کے لیے کارروائی میں بھرپور احتیاط برتی۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔