جرائمعوام کی آواز

نوشہرہ: اکبرپورہ میں فائرنگ، دو افراد جانبحق، دو زخمی

نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے جبہ داؤدزئی اکبرپورہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے دو افراد جانبحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جانبحق ہونے والوں کی شناخت کامران ولد میر حسن اور سجاد ولد خالو خان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں یاسر ولد شاہ زرین اور نجم الحق عرف شینے ولد میر حسن شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی اسی خاندان کا ایک فرد دشمنی کے باعث قتل کیا گیا تھا جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی منتقل کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button