مردان: 50 لاکھ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب

مردان کے علاقے طورو میں پولیس نے 50 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغواء کئے گئے بچے حمداللہ کو بازیاب کرایا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر کی گئی کارروائی میں مرکزی ملزم لقمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔
دوسری جانب، نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں ایس ایچ او اشفاق خان کی قیادت میں کارروائی کے دوران چھ روز قبل اغواء کئے گئے نوجوان حمید خان کو کٹی مینا پہاڑوں سے بازیاب کر لیا گیا۔ نوجوان کو ریگی پشاور سے اغواء کیا گیا تھا اور 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، اغواء کار پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
مغوی کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ تھانہ ریگی پشاور کے ایس ایچ او معراج خالد نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا، جس کی وجہ سے کارروائی میں تاخیر ہوئی۔