جرائمعوام کی آواز

بنوں، ٹانک اور پشاور میں فائرنگ و حملوں کے واقعات

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردی اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بنوں تھانہ منڈان کی حدود میں میریان روڈ پر اصغر پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار خانزیب خان جانبحق۔ پولیس کے مطابق خانزیب ڈیوٹی کے لیے بازار جا رہا تھا۔

دوسری جانب ٹانک میں لقمان شہید چوکی پر رات ایک بجے کے قریب نامعلوم افراد نے راکٹ اور فائرنگ سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

مزید برآں، پشاور میں تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پتنگ چوک پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جانبحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جانبحق ہونے والے کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی ہے، جو رینٹ اے کار کا مالک تھا، جبکہ زخمی شخص کا نام باچا بتایا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button