جرائمعوام کی آواز

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں پھر سے اضافہ

پشاور، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات سامنے آئے ہیں، جہاں پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شدت پسند عناصر کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور: ارمڑ چوکی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ

ادھر پشاور کے علاقے ارمڑ میں صبح چھ بجے کے قریب شرپسند عناصر نے پولیس چوکی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابق حملے میں چوکی کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈیرہ اسماعیل خان: کوٹ لعلو درابن میں فائرنگ کا تبادلہ

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ لعلو درابن میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی پر دہشت گرد جنگل کی جانب فرار ہوگئے، جبکہ اہلکار ان کے تعاقب میں مصروف ہیں۔

کرک: فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے

دوسری جانب کرک میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اے ایس آئی نیاز مرجان دوران علاج لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں جانبحق ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اے ایس آئی نیاز مرجان کو تین روز قبل تھانہ کرک کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا تھا، جنہیں تشویش ناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار گزشتہ تین روز سے زیر علاج تھے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button