جرائمعوام کی آواز
جنوبی وزیرستان لوئر: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، دو بچے جانبحق، ایک زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دو بچے موقع پر ہی جانبحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق جانبحق اور زخمی بچوں کا تعلق مقامی سلیمان خیل قبیلے سے ہے۔ زخمی بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے نہ صرف شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں بلکہ خوف اور بے یقینی کی فضا بھی قائم ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ صرف دو روز قبل وانا کے مرکزی اور مصروف رستم بازار میں بھی بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 16 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔