جرائمعوام کی آواز

بنوں: تھانہ صدر پولیس پر حملہ، ایس ایچ او اور گنر زخمی، حملہ آور ہلاک

احسان اللہ خٹک

بنوں کے علاقے کوٹ عادل میں تھانہ صدر کی پولیس ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او وسیم سجاد اور ان کے گنر حیات اللہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ ملزم سے جدید اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع پر ڈی آئی جی بنوں سجاد خان اور ڈی پی او سلیم عباس کلاچی ہسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور بہترین علاج کی ہدایات جاری کیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button