جرائمعوام کی آواز

پشاور: جمیل چوک میں فائرنگ، پانچ افراد جانبحق، ایک زخمی

پشاور تھانہ پھندو کی حدود میں واقع جمیل چوک میں موٹر کار پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولین شادی ہال سے واپس جا رہے تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں عبد اللہ ولد بادام گل، طاہر ولد نواب، اسامہ ولد حمایت اللہ، اویس ولد سید بادشاہ اور وقاص شامل ہیں، جبکہ ثاقب ولد سید احمد شاہ زخمی ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

واقعے کے بعد نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے ورثا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب تھانہ شاہپور کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں لیڈی پولیس اہلکار مسماتہ (ت) زوجہ رحمت جانبحق ہو گئی۔ ابتدائی کارروائی کے دوران جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں تعینات تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button