جرائمعوام کی آواز
پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری سکول ٹیچر قتل

پشاور تھانہ فقیر آباد کی حدود افغان کالونی میں نامعلوم ملزمان نے سرکاری پرائمری سکول کے ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
انتدائی معلومات کے مطابق مقتول کی شناخت پرویز ولد غنی الرحمن کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 40 سال تھی اور وہ وزیر کالونی کا رہائشی تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کر لیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے تفتیش کے مختلف پہلوؤں پر کام شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
زرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ مقتول کے بھائی فلک ناز کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔