جرائمعوام کی آواز

باڑہ: زمینی تنازعے پر فائرنگ، تین راہگیر زخمی

باڑہ کے علاقے قبیلہ شلوبر قمبر آباد میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تین راہگیر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈوگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت عباس ولد صاحب زادہ، سلمان ولد آدم خان (دونوں قوم شلوبر قمبر آباد) اور راکیم خان ولد نور رحمان قوم شلوبر سکنہ مسلم ڈھنڈ ارجلی ندی کے طور پر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک واقعے میں قمبر خیل جان خان کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ارسلان نامی شخص زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button