جرائمعوام کی آواز

نوشہرہ: مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر شہری کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پیکا ایکٹ کے تحت نوشہرہ میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ اکوڑہ کے ایس ایچ او اشفاق خان کے خلاف سرعام جامع مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر نازیبا گالم گلوچ، دھمکیوں اور بے بنیاد الزامات کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم  نے جوتوں سمیت جامع مسجد میں داخل ہو کر مسجد کی بے حرمتی کی۔ مزید بتایا گیا کہ ملزم کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھی اور وہ مسلسل دھمکیاں دیتا رہا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق، ملزم کے خلاف منشیات کا مقدمہ تین مارچ کو درج کیا گیا تھا جبکہ وہ علاقے میں خوف کی علامت بن چکا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ اور پی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button